Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

نواز شریف کی غیر موجودگی میں اپیلیں آگے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کی غیرموجودگی میں اپیلوں کو...
شائع 23 جون 2021 03:25pm

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کی غیرموجودگی میں اپیلوں کو کیسے آگے بڑھایا جائے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی معاونین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پانامہ ریفرنسز میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

عدالتی معاون اعظم نذیر تارڑ نے دلائل میں جسٹس فضل کریم اورڈھاکہ ہائیکورٹ کے فیصلوں کے حوالے دیئے ۔

عدالتی معاون نے کہاکہ ڈھاکہ ہائیکورٹ نےغیرموجود شخص کی کیس کوبند کرنے کا فیصلہ دیا ہے، اپیل خارج ہونے پرغیرموجود شخص کو دوبارہ اپیل میں جانا پڑے گا، سرینڈرنہ کرنے والے کے کیس کو نہیں چلایا جاتا۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں دو اپیلیں ہیں، ایک میں شریک ملزم ہیں ،دوسرے میں نہیں، نوازشریف کی بریت کخلا ف نیب اپیل پر تو ابھی نوٹس بھی نہیں ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹرجہانزیب بھروانہ نے اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئےکہاکہ جو اپیل کنندگان کورٹ میں حاضر اور مفرور نہیں ہیں ان کی اپیلیں کورٹ سن سکتی ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد نواز شریف کی غیرموجودگی میں اپییں آگے بڑھانے کے اہم قانونی نقطے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

IHC

Nawaz Sharif

اسلام آباد

Justice Mohsin Akhter Kiyani

Justice Amir Farooq

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div