Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

بدقسمتی سے ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے ساتھ انصاف نہیں کیا، وزیراعظم

ناران:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے بزرگوں...
شائع 28 جون 2021 02:21pm

ناران:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے ساتھ انصاف نہیں کیا ، ہمارا ویژن آنے والی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا ہے ،پاکستان جیسی خوبصورتی اور کہیں نہیں ،سوئٹزرلینڈ صرف سیاحت سے 80ارب ڈالر کماتا ہے،ملک میں سیاحت بڑھے گی تو پیسہ آئے گا نوکریاں بھی ملیں گی ۔

وزیراعظم عمران خان نے ناران میں ٹائیگرفورس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ناران میں شجرکاری دیکھ کر بہت خوشی ہوئی،یہاں بہت زیادہ درخت اگائےگئےہیں،پہلےیہاں آتاتھا تودرخت کٹے نظر آتے تھے ،ماضی میں جنگلات اور درختوں کی تباہی کی گئی،آنےوالی نسلیں ہماری شکر گزار ہوں گی کہ ہم نے ان کی پرواہ کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں جنگلات اور درختوں کی تباہی کی گئی، ناران کیلئےپروگرام شروع ہوگیا تو بہت اچھا ہوگا، جو قدرتی خوب صورت پاکستان میں ہےشایدہی دنیا میں کہیں ہو۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیں اللہ کی دی گئی نعمتوں کا خیال رکھناچاہیئے،جتنے بھی گارڈز اور رضا کار چنے ہیں وہ مقامی ہی ہیں ،مقامی رضا کار جانتے ہیں کہ کون درخت کاٹتا ہے،مقامی رضاکار بہتر انداز سے درختوں کی حفاظت کرسکتےہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صفائی کی بہت اہمیت ہے،ہمیں ملک کو صاف کرنا ہے،ملک میں سیاحت ترقی کر رہی ہے،شمالی علاقہ جات میں سیاحت کےفروغ کیلئے اقدامات کریں گے، کاغان میں دریاؤں میں جوناقص موادپھینکاجاتاہےاس پرپابندی لگائی جائے۔

وزیراعظم نےمزیدکہا کہ بدقسمتی سے ہمارے بزرگوں نے پاکستان کےساتھ انصاف نہیں کیا، ہمارا ویژن آنے والی نسلوں کیلےس بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا ہے ،پاکستان جیسی خوبصورتی اور کہیں نہیں ، سوئٹزرلینڈ صرف سیاحت سے 80 ارب ڈالر کماتا ہے،ملک میں سیاحت بڑھے گی تو پیسہ آئے گا نوکریاں بھی ملیں گی۔

IK Address

pm imran khan

پاکستان

tourism

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div