Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

وزیراعظم کا اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے واقعےکا نوٹس

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی ...
شائع 08 جولائ 2021 02:42pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔

اسلام آباد میں نوجوان لڑکے اور لڑکے پر تشدد کا معاملہ سنگین شکل اختیار کردیا ، گینگ ویڈیا بناتے پھر حراساں کرکے رقم بٹورتے تھے ، وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے واقعے کانوٹس لے لیا گیا ۔

وزیراعظم نے واقعے پر آئی جی اسلام آباد کو ٹیلی فون کیااوراسلام آباد میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔

وزیراعظم عمران خان کوملزمان کی گرفتاری سےمتعلق آگاہ کیاگیا،وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اس معاملے کی رپورٹ وزیرِ اعظم آفس بھجوائی جائے۔

وزیراعظم نے تمام ملوث ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچانے کی ہدایت کرتےہوئے کہا کہ اس کیس کو مثال بنایا جائے،ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ملزمان پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی،شہباز گل

دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ گھٹیا انسان جو عورتوں اور بچوں پرتشدد کرتا اور وڈیوز بنا کر نشر کرتا ہے، ملزمان پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

pm imran khan

اسلام آباد

notice

Torture

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div