Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

یوٹیوب کا 'نیو ٹو یو ' کا نیا آپشن متعارف

یوٹیوب نے صارفین کیلئے ایک دلچسپ آپشن متعارف کروایا ہے ، یوٹیوب...
شائع 13 جولائ 2021 11:11pm
سائنس

یوٹیوب نے صارفین کیلئے ایک دلچسپ آپشن متعارف کروایا ہے ، یوٹیوب کے نئے آپشن 'نیو ٹویو ' کے تحت کسی بھی صارف کی فیڈ میں یا پھر اسکے سامنے ایسے یوٹیوب چینلز کی پسند پر مبنی ویڈیوز آئیں گی جن کو اس نے سبسکرائب نہ کیا ہو۔

یوٹیوب کے نیا آپشن کسی بھی یوٹیوبر کو معاونت کرے گا کہ اسکی ویڈیوز مزید صارفین تک رسائی حاصل کرسکیں۔

یوٹیوب صارفین کی جانب سے تسلسل کے ساتھ ان اشکایتوں میں اضافہ ہورہا تھا کہ ان کی فیڈ ایک ہی طرح کے ویڈیوز سامنے آرہی ہیں ۔

ردعمل کے طور پر اب یوٹیوب کی جانب سے یہ آپشن متعارف کروایا گیا ہے۔

یوٹیوب کے موبائل صارف کے سامنے 'نیو ٹو یو' کا آپشن دو صورت میں سامنے آئے گا جب وہ ایک اسکی اسکرین کے ٹاپ پر جب وہ ہوم پیج کو ریفریش کرے گا ۔ جبکہ دوسری صورت میں یہ آپشن صرف اسہی وقت کسی بھی صارف کے سامنے آئے گا جب وہ یوٹیوب پر کسی مخصوص موضوع پر ویڈیو کو مسلسل سرچ کررہا ہے تو اس کے سامنے یہ آپشن ظاہر ہوگا۔

یوٹیوب کی ایکسپلور فیڈ اور نیو ٹو یو فیڈ میں فرق ؟

یوٹیوب کی ایکسپلور فیڈ میں کسی بھی موضوع پر سامنے آنیوالی ویڈیو اسکی دلچسپی پر مبنی نہیں ہوتی اور اس میں ہر نوعیت کی ویڈیو سامنے آتی ہیں جو کہ ٹرینڈ کررہی ہوں جبکہ 'نیوٹو یو ' کے آپشن کے تحت صرف مخصوص موضوع پر وہی ویڈیو کسی بھی صارف کے سامنے آئیں گی جس میں وہ دلچسپی رکھتا ہو۔

Source: searchenginejournal.com

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div