Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

واٹس ایپ نے بھارتی شہریوں کے لاکھوں اکاونٹس بلاک کردیئے۔

واٹس ایپ نے بیس لاکھ بھارتی اکاونٹس بلاک کردیئے۔ واٹس ایپ نے مئی...
شائع 19 جولائ 2021 11:20pm
سائنس

واٹس ایپ نے بیس لاکھ بھارتی اکاونٹس بلاک کردیئے۔ واٹس ایپ نے مئی اور جون میں یہ اکاونٹس اسکے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر بند کیے ہیں ۔

بیان کے مطابق پچانوے فیصد اکاونٹس کو اسلئے بند کیا گیا کیونکہ انہوں نے واٹس ایپ کے فارورڈنگ مسیج کے قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔

واٹس ایپ کے مطابق بھارت میں اسکی توجہ کا مرکز اکاونٹس سے غیر ضروری یا پھر ضرررساں پیغامات کے اجراء روکنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جدید مشین لرننگ ٹیکنالوجی کی بدولت واٹس ایپ دنیا بھر میں اسی لاکھ کے قریب اکاونٹس کو بند کرتا ہے۔ بیان کے مطابق محض بھارت میں بیس لاکھ واٹس ایپ اکاونٹس کی بندش کافی زیادہ اور غیر متوازن ہے۔

واٹس ایپ عام طور پر غلط معلومات پھیلانے کے حوالے سے بھارت میں زیر بحث رہتی ہے۔ اور یہ غلط پیغامات منٹوں میں ہزاروں صارفین کو فاورڈ کردیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو روکنا تقریبا ناممکن ہوجاتا ہے۔ واٹس ایپ پر کسی بھی صارف کی شکایت کے علاوہ پلیٹ فارمز کے اپنے ٹولز ہیں جس کے ذریعے سے اسکا غلط استعمال روکا جاتا ہے۔

بیان کے مطابق واٹس ایپ اپنے پلیٹ فارم کا غلط استعمال روکنے کیلئے بیہوریئل سگنل یا پھر کسی بھی صارف کی پروفائل ، گروپ انفارمیشن ، اور دیگر اس نوعیت کی معلومات سے مبینہ غلط استعمال کرنیوالے صارف کو شناخت کرتا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ کمپلائنس رپورٹ جاری کی گئی ہے،

واٹس بھارت میں چالیس کروڑ صارفین کیساتھ اسکی سب سے بڑی منڈی شمار کیا جاتا ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب آئی ٹی کمپنیز اور بھارتی حکومت کے درمیان متنازعہ آئی ٹی قوانین پر تنازعہ جاری ہے۔

Source: BBC

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div