Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

دبئی میں ڈرونز سے مصنوعی بارش

متحدہ عرب امارات میں بڑھتی ہوئی گرمی سے نمٹنے کیلئے مصنوعی بارش...
شائع 06 اگست 2021 12:33am
سائنس

متحدہ عرب امارات میں بڑھتی ہوئی گرمی سے نمٹنے کیلئے مصنوعی بارش کا سہارا لیا جارہا ہے اور وہاں پر مصنوعی بارش کیلئے کلاوڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہ ہے۔

کلاوڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی میں ڈرونز کو بادلوں میں بھیجا جاتا ہے جہاں یہ بادلوں کو الیکٹرک چارج کرکے ان کو ساتھ جمع ہونے اور پھر بارش برسانے پر مجبور کرتے ہیں ۔

متحدہ عرب امارات کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور قحط سے نمٹنے کیلئے مصنوعی بارش کا سہارا لیا جارہا ہے۔

امارات کی خلیفہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی پروفیسر لنڈا زو کا موقف ہے کہ دنیا بھر میں پانی کی قلت میں اضافہ ہورہا ہے اسلئے تازہ پانی کی طلب بڑھ رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کلاوڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

Source: hamoindia.com

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div