Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

ٹک ٹاک میں اسٹوری فیچر متعارف

ٹک ٹاک نے بھی انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کی طرز پر اسٹوری فیچر...
اپ ڈیٹ 07 اگست 2021 12:15am
سائنس

ٹک ٹاک نے بھی انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کی طرز پر اسٹوری فیچر متعارف کروادیا۔

طویل عرصے سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ایپ پر اسٹوری شیئر کرنیکی خصوصیت صارفین استعمال کررہے ہیں تاہم اب ٹک ٹاک بھی ان سوشل ایپس کی فہرست میں کھڑا ہوگیا ہے، کیونکہ ویڈیو شیئرنگ ایپ کے طور پر پہچانے جانے والی ٹک ٹاک ایپ نے اس فیچر کا تجربہ شروع کردیا ہے۔ ٹک ٹاک کے ترجمان کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق کی گئی ہے ۔

اسٹوریز لائیو کا یہ فیچر صارف کو یہ سہولت مہیا کرتا ہے کہ وہ چوبیس گھنٹے تک ایسی کسی بھی اسٹوری کو دیکھ سکیں جو کہ ایسے کسی اکاونٹ سے شیئر کی گئی ہے جس کو وہ فالو کرتے ہیں ۔

اس نئے فیچر کے تحت صارف متعلقہ اسٹوریز پر اپنی رائے اور ردعمل کا اظہار بھی کرسکتے ہیں ۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اس نئی متعارف کردہ اسٹوریز کے فیچر کو صارف کیساتھ روابط رکھنے کا نیا طریقہ قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان ٹک ٹاک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم اپنی کمیونٹی کی قدر میں مزید اضافے اور ٹک ٹاک کے استعمال کو مزید بہتر بنانے کے نئے راستے دریافت کرنے پر غور کرتے رہتے ہیں ۔

ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک پر نئے راستوں پر تجربات کیے جارہے ہیں تاکہ صارف اپنے اختراعی خیالات کو عملی جامہ پہنا سکے۔

تاہم ترجمان کی جانب سے اس حوالے سے نئے بتایا گیا کہ کب یہ اسٹوری کا فیچر وسیع پیمانے پر ایپ کے صارف کو دستیاب ہوگا لیکن ٹوئٹرپر اگر تلاش کیے جائے تو ایسے کئی ٹک ٹاکرز نظر آئیں گے جن کو اس فیچر تک رسائی ایپ کی جانب سے دے دی گئی ہے۔

Source: hightechglitz.com

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div