Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ٹک ٹاک کی فیس بک پر سبقت

ٹک ٹاک نے فیس بک پر سبقت حاصل کرلی۔فیس بک اب دنیا بھر میں سب سے...
شائع 10 اگست 2021 11:13pm
سائنس

ٹک ٹاک نے فیس بک پر سبقت حاصل کرلی۔فیس بک اب دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانیوالی ایپ نہیں رہی ۔ نکئی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے فیس بک پر سبقت حاصل کرلی ہے اور اب یہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانیوالی ایپ بن گئی ہے ۔

چند ماہ قبل بھارت میں ڈیٹا شیئرنگ کے تنازعے کے باعث ٹک ٹاک پر پابندی لگادی گئی تھی اور قیاس کیا جارہا تھا کہ اس سے ٹک ٹاک کی عالمی پوزیشن منفی اثرات پڑیں گے تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا اور کورونا وبا کے باعث زیادہ سے زیادہ لوگوں نے ٹک ٹاک ایپ کا استعمال تفریح کی غرض سے کرنا شروع کردیا۔

وبا کے دوران زیادہ سے زیادہ لوگوں نے اس ویڈیو پلیٹ فارم کو نہ صرف استعمال کرنا شروع کردیا بلکہ فارغ اوقات میں زیادہ سے زیادہ مختصر ویڈیوز بنانا شروع کردیں اور انکو اپنے عزیزواقارب سے شیئر کرنا شروع کردیا۔

ایک اور وجہ جس کی وجہ سے بھی ٹک ٹاک ایپ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے وہ امریکا میں اس ایپ پر سے پابندی کا خاتمہ ہے ، ٹک ٹاک پر ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم بائیڈن انتظامیہ نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر سے یہ پابندی ختم کردی تھی۔

Source: bgr.in

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div