Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی کردیا گیا

پنجاب کےسرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو ...
شائع 12 اگست 2021 10:58pm

پنجاب کےسرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی کردیا۔ پنجاب میں قرآن بل پرعمل درآمد کےلئےقرآن پاک پہلی سے چھٹی جماعت تک ناظرہ اور چھٹی جماعت سے میٹرک تک ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جائےگا۔

جمعرات کو اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا دی پنجاب کمپلسری ٹیچنگ قرآن بل پاس ہونا تاریخی کام ہے اور اس سلسلے میں متحدہ علماء بورڈ اور مختلف مکاتب فکر نےمدد دی۔پنجاب کےسرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی کردیا ہے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل سے ہی مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔قرآن بل آئندہ آنے والی نسلوں کےلئے ہوگا اور مستقبل میں اس کا فائدہ ہوگا۔تمام مکاتب فکر کےعلماء اکٹھے بیٹھ کر متفقہ قرآن کا ایک ترجمہ کیا جس کولاگو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن بل قانون کا اثرملک کی بنیادوں پرہوگا اور یہ مضبوط کرنے اور وحدت کا سنگ بنیاد ہے۔ جب بنیاد مضبوط ہوگی توعمارت خود بخود بہتر اور خوبصورت ہوگی۔ قرآن پرعمل کرکے ملک اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتاہے۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ بھارت کے متعدد لوگوں نے مجھ سے رابطہ کر کے کہا کہ پاکستان بننا واقعی ایک ہی عظیم کارنامہ ہے۔اسرائیل زبردستی ملک بنا اور ہم لوگ انتخاب سے قیام میں آئے۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Speaker Punjab Assembly

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div