Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ڈی ایم کا حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ایک بار پھر...
شائع 22 اگست 2021 11:13am

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ایک بار پھر انتخابی اصلاحات کو مسترد کرتے ہوئے حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ن لیگ سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے اور حکومت مخالف جلسے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا، پہلا جلسہ 29 اگست کو کراچی میں کیا جائے گا۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد رہنماؤں نے کہا کہ اصلاحات آئین اور قانون سے متصادم ہیں جبکہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین الیکشن چوری کرنے کا طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مخالت تحریک کیلئے جلسوں اور ریلیوں کا شیڈول طے کر لیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان 28 اگست کو سربراہی اجلاس کے بعد ہو گا۔

کمیٹی نے حکومت مخالف تحریک کے آئندہ مراحل اور ملک گیر جلسوں پر تفصیلی مشاورت کی اور میثاق پاکستان کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئےکمیٹی قائم کر دی۔

شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفارشات حتمی منظوری کےاق 28 اگست کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی بعد ازاں 29 اگست کو کراچی میں پی ڈی ایم کے تحت جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی ناقص کارکردگی کو 3 سال پورے ہو گئے ہیں جس پر پی ڈی ایم تین سالہ حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرے گی جس کا مقصد حکومت کی نااہلیت کو سامنے لانا ہے۔

PDM

Shahid Khaqan Abbasi

Ahsan Iqbal

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div