Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کونسا ملک سب سے پہلے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے گا؟

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کو ایک ہفتے سے...
شائع 23 اگست 2021 12:30pm
تصویر: فلکر/یونائیٹڈ نیشنز فوٹو
تصویر: فلکر/یونائیٹڈ نیشنز فوٹو

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کو ایک ہفتے سے زائد گزر چکا ہے اور مختلف ممالک کی حکومتوں نے اب یہ سوچنا شروع کر دیا ہے کہ کیا طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا چاہیے اور وہ افغانستان میں نئی حکومت کو کب تسلیم کریں؟

اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی طرف سے 1999 میں دہشت گرد گروہ قرار دیے جانے والے طالبان پر دو دہائیوں سے تنقید کی جا رہی ہے۔

افغانستان میں سوویت یونین کے ساتھ لگ بھگ 10 برس تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد جب طالبان نوے کی دہائی میں سامنے آئے تھے تو صرف تین ممالک نے طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کو باقاعدہ تسلیم کیا تھا جن میں پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل تھے۔

حالیہ دنوں میں دیگر ممالک میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے نقصانات اور فوائد پر بحث جاری ہے۔ بیشتر ممالک انتظار کریں گے کہ پہلے دیگر ملک طالبان کی حکومت کو تسلیم کریں۔

رواں ہفتے امریکی وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حکومت کی باقاعدہ منتقلی نہیں ہوئی اس لیے اس نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے گریز کیا۔

بعض رپورٹس کے مطابق دیگر ممالک جیسے کہ روس اور چین جو کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سیکیورٹی کے خلا کو پر کرنا چاہتے ہیں، وہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کر کے علاقے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانا چاہتے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے بین الاقوامی بحران کے ڈائریکٹر رچرڈ گون کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کونسل کے مغربی اراکین خواتین کے حقوق سے متعلق فکر مند ہیں۔ روس خطے کی سیکیورٹی اور منشیات کی تجارت سے متعلق توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس اور چین کے پاس وجوہات ہیں کہ وہ طالبان سے متعلق پر امید ہوں۔

اقوامِ متحدہ میں روس کے سفارت کار وسیلے نیبنزیا کا طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد اگلے روز سیکیورٹی کونسل کی ہنگامی میٹنگ میں کہنا تھا کہ اس کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ گھبرایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماسکو میں ان کا سفارت خانہ معمول کے مطابق کام کرے گا۔

ان کے بقول روس کے طالبان سے متعلق اقدامات کا انحصار طالبان کے اقدامات اور ان کی مخصوص کارروائیوں پر ہو گا۔

چین نے حال ہی میں شمالی شہر تیانجن میں طالبان کے 9 رہنماؤں کی میزبانی کی تھی جب کہ رواں ہفتے منگل کو چین نے بین الاقوامی برادری سے کہا تھا کہ طالبان کی مثبت سمت کی طرف حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرنی چاہیے، ناکہ ان پر مزید پریشر ڈالا جائے۔

جبکہپاکستان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں مخلوط حکومت کے قیام کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

مغربی ممالک بھی افغانستان کو تسلیم کرنے سے متعلق باہمی طور پر فیصلہ کریں گے۔

اگلے ہفتے بڑی صنعتوں والے سات ممالک کے سربراہان کے گروپ جی سیون کی ملاقات طے ہے۔ یہ رہنما طالبان کے لیے اہداف کا تعین کریں گے جن کو پورا کرنے پر یہ ممالک سفارتی طور پر طالبان کی حکومت کو تسلیم کر سکتے ہیں۔

United Nations

Taliban Government

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div