Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پریانکا چوپڑا زخمی۔۔۔۔؟

معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک تصویر سامنے آئی ہے جس ...
شائع 29 اگست 2021 11:48am
تصویر: اسکرین گریب/انسٹاگرام اسٹوریز
تصویر: اسکرین گریب/انسٹاگرام اسٹوریز

معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں انہیں زخمی دیکھا جاسکتا ہے۔ پریانکا چوپڑا نے خود کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ زخمی دکھائی دے رہی ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے اپنے مداحوں سے ان تصاویر کے بارے میں پوچھا ہے کہ کون سا زخم اصلی ہے اور کون سا زخم نقلی ہے۔

تصاویر میں اداکارہ کے چہرے پر موجود زخم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پریانکا نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر خود شیئر کی جس میں ان کے گال اور ماتھے پر خون کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے اپنی اسٹوری میں ایک مداح کا جواب شیئر کیا گیا جس نے کہا تھا کہ ماتھے پر موجود زخم نقلی جب کہ گال کا زخم اصلی ہے۔

انہوں نے مداح کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھوؤں کے درمیان موجود کٹ اصلی ہے جب کہ گال کا زخم محض پروگرام کی عکس بندی کے لیے کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں امریکی ٹیلی ویژن سیریز 'سیٹاڈِل' کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔

Priyanka Chopra

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div