Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ایف بی آر نے جولائی تااگست 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیا،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی کے حوالے...
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2021 01:20pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے، ایف بی آر نے جولائی تا اگست 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے،ایف بی آر نے جولائی تا اگست 2021کے دوران 850 ارب روپے ٹیکس جمع کیااورایف بی آر نے اپنے ہدف سے 23 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکس وصولی کی گروتھ گزشتہ سال سے 51 فیصد زیادہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس رفتار سے ٹیکس وصولی کا 5829ارب کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

اسلام آباد

ٹویٹر

FBR

social media

tax

pm imrankhan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div