Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

طالبان کو بطور نئی حکومت تسلیم کرنے کےلئے کوئی جلدی نہیں: ترجمان وائٹ ہاؤس

امریکا کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو طالبان کو افغانستان کی...
شائع 01 ستمبر 2021 09:40pm

امریکا کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو طالبان کو افغانستان کی بطور نئی حکومت کے تسلیم کرنے کےلئے کوئی جلدی نہیں.

وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے یومیہ پریس بریفنگ میں امریکا کے افغانستان سے انخلاء اور حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

ساکی نے کہا ہے کہ حامد کرزئی ائیر پورٹ کا کُھلا رہنا ہر ایک کے مفاد میں ہے۔ اس معاملے میں ہم اپنے اہم اتحادیوں یعنی ترکی اور قطر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ زیادہ اہم موضوع ائیر پورٹ کے سِول حصے کا دوبارہ سے فعال ہوناہے۔ اس طرح نہ صرف انسانوں کا انخلاء آسان ہو گا بلکہ عالمی خوراک پروگرام جیسے پروگراموں کے ذریعے انسانی امدادی کی بھی علاقے میں رسائی ممکن ہو سکے گی"۔

ساکی نے امریکا کے افغانستان سے انخلاء کا دفاع کرتے ہوئے کہا ملک سے نکلنے کے خواہشمندوں کے معاملے میں طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رہے گا۔

امریکا کے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کے دوام کے لئے طالبان کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ ر چیز کی طرح یہ بھی شرائط پر منحصر ہے لیکن فی الوقت ہمیں، اس حکومت کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

white house

spokesperson

JEN PSAKI

Biden administration

Taliban

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div