Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ٹیکنالوجی کے ذریعے زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں ماحولیاتی...
شائع 03 ستمبر 2021 12:42pm

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی، غذائی عدم تحفظ اورغربت بڑے چینلجز ہیں،ٹیکنالوجی کے ذریعے زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چین میں منعقدہ فورم سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پر معیشت متاثر ہوئی،غربت کے خاتمے کیلئے چین رول ماڈل ہے، چین ترقی پذیر ممالک کیلئے رول ماڈل ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے غذائی قلت سب سے بڑا چیلنج ہے، دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی، غذائی عدم تحفظ اور غربت بڑے چیلنجز ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا وباء نے دنیا بھر میں مسائل پیدا کئے،کورونا کے باعث دنیا بھرمیں ترقی کی رفتار سست ہوگئی، احساس پروگرام نے کورونا کے مسائل حل کرنے میں مدد کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے زمینوں کو بنجر ہونےسے بچایا جاسکتاہے ،صاف اور سرسبز پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں،بلین ٹری منصوبے کےتحت ایک ارب درخت لگائے۔

IK Address

china

اسلام آباد

pm imrankhan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div