Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کردیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای...
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2021 10:51am

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )کو مسترد کردیا اورکہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے دھاندلی روکنا ممکن نہیں، کسی بھی تنازع کی صورت میں شواہد جمع کرنے کا کوئی طریقہ کار بھی نہیں۔

الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کرتے ہوئےاعتراضات اٹھا دیئے۔

الیکشن کمیشن نے ووٹنگ مشین پراعتراضات پرتفصیلی رپورٹ سینیٹ قائمہ کمیٹی میں جمع کرادی۔

رپورٹ میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بیلٹ پیپر کی مناسب رازداری نہیں رہے گی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں ووٹر کی شناخت گم نام نہیں رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال مالی طور پر بھی مناسب نہیں، کثیر رقم خرچ کرنے کے باوجود الیکشن کی ساکھ اور شفافیت مشکوک رہے گی۔

رپورٹ میں الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز متفق نہیں ہیں، جلد بازی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلئے بین الاقوامی معیار برقرار کی پابندی نہیں کی گئی،عملہ تربیت یافتہ ہے نہ ہی عوام اتنی پڑھی لکھی کہ مشین استعمال کر سکے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے نتائج بھی تاخیر کا شکار ہوں گے، کسی بھی عدالتی فیصلے پر بیلٹ پیپرز تبدیل کرنا پڑتے ہیں، مشین میں عدالتی حکم پر یک دم ڈیٹا فیڈ کرنا ممکن نہیں ہوگا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ٹرن آئوٹ میں بہتری نہیں لائی جا سکتی۔

رپورٹ میں الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ مشینوں سے انتخابی فراڈ رک سکتے نہ ہی ووٹوں کی خرید و فروخت، اس لےی جلد بازی میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفاف اور آئین کے مطابق انتخابات کرانا ممکن نہیں ہوگا۔

ECP

اسلام آباد

reject

Electronic Voting Machine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div