Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سکھر: روہڑی کے قریب زکریا ایکسپریس کی 2بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں

سکھر میں روہڑی کے قریب زکریا ایکسپریس کی 2بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں...
شائع 08 ستمبر 2021 10:41am

سکھر میں روہڑی کے قریب زکریا ایکسپریس کی 2بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ،کراچی سے ملتان جانے والی زکریا ایکسپریس کو روہڑی کے قریب حادثہ پیش آگیا، جہاں ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سےاتر گئیں تاہم رفتار کم ہونے کے باعث بوگیاں اُلٹنے سے محفوظ رہیں تاہم ریل میں بیٹھے مسافرخوفزدہ ہو گئے۔

ریلوے ذرائع کا بتانا ہے کہ بوگیاں ٹریک سے اتر جانے کے حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک بند کردیا گیا تھاجسے 5گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا۔

ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد ٹرینوں کو منزل کی جانب روانہ کردیاگیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Sukkur

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div