Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد جاں بحق، 2 زخمی

پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد...
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2021 10:57am

پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ضلع تور غر میں 2 گھروں پر آسمانی بجلی گر گئی،جس کے باعث 3 گھر تباہ ہوگئے جبکہ مکانات گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکانات کے ملبے سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ، لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

KPK

peshawar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div