Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

قائمہ کمیٹی کا اجلاس، پی ایم ڈی اے بل پر شدیدتحفظات کا اظہار

قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس ہوا ہے۔...
شائع 16 ستمبر 2021 01:10am

قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں صحافتی تنظیموں نے پی ایم ڈی اے بل پر شدیدتحفظات کا اظہار کردیا ۔

قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں اے پی این ایس،سی پی این اے سمیت صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس میں مریم اورنگزیب نے کہا بل کے مسودے سے متعلق شکوک وشبہات ختم کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرمملکت فرخ حبیب نے بریفنگ میں بتایا پی ایم ڈی اے بل لانے سے قبل صحافتی تنظیموں سے مشاورت کررہے ہیں، مذکورہ بل پہلے وزارت قانون میں زیربحث آئے گا جس کے بعد ایوان میں پیش کریں گے۔

حکومتی ممبر کنول شوزب نے مریم اورنگزیب کی سربراہی پراعتراض اٹھادیا اورکہا جو قانون ابھی بنا ہی نہیں، اسے کالا قانون قرار دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم اورنگزیب نے متنازع بیان دے کر کمیٹی کو مشکوک بنا دیا ہے،تجویز ہے ذیلی کمیٹی کو دوبارہ تشکیل دیا جائے۔

رکن کمیٹی نفیسہ شاہ نے کہا بل کے حوالے سے حکومت کو خود کچھ پتہ نہیں،فوادچوہدری نے بھی مایوس کیا۔

اجلاس میں شریک صحافتی تنظیموں نے پی ایم ڈی اے بل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اورکہا حکومت جلد بازی سے کام لے رہی ہے۔