Aaj News

'امریکا اور چین باہمی تعلقات کو بہتر بنائیں بصورت دیگر سرد جنگ شروع ہو سکتی ہے'

اقوام متحدہ نے چین اور امریکا کو سرد جنگ کی وارننگ دی اور مکمل...
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2021 07:51pm

اقوام متحدہ نے چین اور امریکا کو سرد جنگ کی وارننگ دی اور مکمل طور پر خراب باہمی تعلقات میں بہتری لانے کی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے 76 ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کےلئے بیانات جاری کئے ہیں۔

بیانات میں انہوں نے کسی سرد جنگ کے احتمال کی وارننگ دی اور دو بڑے اور نہایت درجہ با اثر ممالک کے درمیان مسائل کو باقی ماندہ دنیا میں پھیلنے سے روکنے کے لئے چین اور امریکہ سے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کی اپیل کی ہے۔

گٹرس نے کہا ہے کہ انسانی وسائل، اقتصادیات، آن لائن سکیورٹی اور جنوبی بحیرہ چین کی خود مختاری کے موضوعات میں جاری سیاسی رخنوں کے باوجود دنیا کی 2 بڑی اقتصادی طاقتوں کا ماحولیاتی تبدیلیوں کے معاملے میں باہمی تعاون اور تجارت سے لے کر ٹیکنالوجی تک زیادہ مضبوط مذاکرات کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس وقت دو طرفہ محاذ آرائی کے علاوہ اور کچھ دیکھنے میں نہیں آ رہا جبکہ جس چیز کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے وہ دونوں طاقتوں کے درمیان فعال باہمی تعلقات کا قیام ہے۔

china

United States

Cold War

UN

Comments are closed on this story.

مقبول ترین