Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے'

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستان کابل سے امریکی فوج ...
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2021 11:19pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستان کابل سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد انسداد دہشتگردی اور افغانستان کے مسئلے پر تعاون کے علاوہ امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔

منگل کے روز نیویارک میں وزرائے خارجہ کانفرنس کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان علاقائی تجارت اور اقتصادی ترقی کےلئے چین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت رابطوں کے دیگر منصوبوں سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا اس سلسلے میں امریکا اہم شراکت دار ہوگا۔

انہوں نےمزید کہا پاکستان کی ماحول دوست توانائی پالیسی سے صاف اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں امریکی کمپنیوں کیلئے بڑے مواقعے موجود ہیں۔

ریڈیو پاکستان

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

evacuation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div