Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اقوام متحدہ سے افغان مندوب کا نام خارج

اقوام متحدہ میں افغان مندوب کا نام خطاب کرنے والے رہنماوں کی لسٹ...
شائع 27 ستمبر 2021 09:16pm
Isaczai
Isaczai

اقوام متحدہ میں افغان مندوب کا نام خطاب کرنے والے رہنماوں کی لسٹ سے خارج کردیا گیا۔

یواین صدر کی ترجمان مونیکا گریلے نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ افغانستان نے عام بحث و مباحثے میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ میں افغان مشن نے اپنا نام واپس لینے کی تاحال کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔

اقوام متحدہ میں افغان مندوب کے طور پر غلام اساقزئی اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے، اور وہ اپنی تقریر میں افغانستان میں طالبان حکومت کو مسترد کرنے جارہے تھے ۔ کہا جارہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں اشرف غنی حکومت کے نمائندے تھے جس کا خاتمہ افغانستان میں ہوچکا ہے ۔

گزشتہ ہفتے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اپیل کی تھی کہ افغانستان کو بھی اقوام متحدہ میں عالمی رہنماوں سے خطاب کرنے کا موقعہ ملنا چاہیئے۔اور سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں نیا افغان مندوب بھی نامزد کیا گیا ہے۔

بیس ستمبر کو اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کو افغان وزیر خارجہ کا خط موصول ہوا تھا ، خط میں کہا گیا تھا کہ افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت کا خاتمہ ہوچکا ہے اور دنیا بھر میں کوئی بھی ملک اب انکو افغان صدر نہیں مانتا ، اور اب غلام اساقزئی بھی اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی نہیں کرتے ۔

انیس سو چھیانوے سے لے کر دوہزارایک تک اقوام متحدہ نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا ۔

Source:Aljazeera

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div