Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 56 اموات، 1,411 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2021 09:37am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 52 افراد انتقال کرگئے جبکہ1,411 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27,785 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,246,538ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,411 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 46 ہزار 538ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 928 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ31 ہزار 666 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 74 ہزار 017، اسلام آباد میں ایک لاکھ 05 ہزار 516، بلوچستان میں 32 ہزار 926، گلگت بلتستان میں 10ہزار 328 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 157 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر6 کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 52 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 785 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے سندھ میں زیادہ میں 25 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 20، خیبر پختو نخوا میں 10 اور اسلام آباد میں ایک مریض کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,637 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7407، خیبرپختونخوا میں 5547، اسلام آباد میں924، بلوچستان میں 348 اور گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 738ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 48 ہزار 163 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 3,649 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.87 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,024 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 70 ہزار 590 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار 049 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1742 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19 لاکھ 435 ہزار 155 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div