Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ٹیکساس میں اسکول فائرنگ کا معاملہ، حملہ آور گرفتار

امریکی ریاست ٹیکساس میں اسکول میں فائرنگ کرنے والے کو گرفتار...
شائع 07 اکتوبر 2021 09:56pm

امریکی ریاست ٹیکساس میں اسکول میں فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا.

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ بدھ کی صبح ایک 18 سالہ نوجوان کو ٹیکساس کے ہائی اسکول میں فائرنگ کےمعاملےمیں گرفتارکیاہے۔اس نےایک اسکول میں فائرنگ کی تھی جس کے نتیجےمیں 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص جو آرلنگٹن کے ٹمبر ویو ہائی سکول سے فرار ہوا کو ایک مختصر تعاقب کے بعد گرفتار کیا گیا اور اس پر مہلک ہتھیار سے حملہ کرنے کے تین الزامات عائد کیےگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چار زخمیوں میں سے کم از کم دو کو گولی لگی ہے اور ان میں سے ایک کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ اس سال امریکی اسکولوں میں فائرنگ کے کم از کم 101 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 21 افراد ہلاک اور 56 دیگر زخمی ہوئے۔

US

Texas

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div