Aaj.tv Logo

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونزمیں سرمایہ کاری کےلئےچینی کمپنیوں کو راغب کرنےکی غرض سے زمین، بجلی، گیس اور ٹیکس مراعات فراہم کرنے کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

پیر کو اسلام آباد میں خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو تیز صنعتکاری کےلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کےلئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جاسکیں۔

انہوں نے کہا صنعتکاری سے ہماری 35 سال سے کم عمر کی 65 فیصد آبادی کےلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم کوبتایاگیاکہ ملک میں مجموعی طورپر27خصوصی اقتصادی زونزمیں سےپانچ پرکام تیزی سے جاری ہے۔ان پانچ خصوصی اقتصادی زونز میں سندھ میں دھابیجی، خیبرپختونخوا میں رشکئی، بلوچستان میں بوستان اور گوادر اور پنجاب میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی شامل ہیں۔

یہ بھی بتایاگیا کہ ممکنہ چینی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کو ایک ہی جگہ پرحل کرنے کےلئے ان خصوصی اقتصادی زونز میں سےہرایک میں ایک موثر ون ونڈو آپریشن کی سہولت اور سی پیک اتھارٹی میں ایک سہولت مرکز قائم کیاجارہا ہے۔

ریڈیو پاکستان