Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

موسم سرما ،ملک میں گیس کی قلت کا خدشہ

پاکستان میں بھی موسم سرما میں گیس کی قلت کا خدشہ ہے۔ دنیا بھر ...
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2021 07:54pm
کاروبار

پاکستان میں بھی موسم سرما میں گیس کی قلت کا خدشہ ہے۔

دنیا بھر میں ایندھن کی طلب بڑھنے کے بعد جہاں مختلف ملکوں میں گیس کا بحران سنگین ہورہا ہے، وہیں پاکستان میں بھی موسم سرما میں گیس کی قلت کا خدشہ ہے۔

اسپین میں اسٹیل ساز صنعت بند ہوگئی، چین نے کوئلے کی فراہمی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، قطر صارفین کی طلب پوری کرنے سے قاصر ہوگیا۔

کورونا لاک ڈاؤن کے بعد عالمی معاشی بحالی نے قدرتی گیس کے ذخائر اور دیگر ایندھن کی فراہمی کی قلت پیدا کردی۔

کچھ ممالک میں بلیک آؤٹ ہے اسپین میں اسٹیل ساز کمپنی بند ہوگئی،جبکہ برطانیہ کی اسٹیل کمپنی نے فیکٹری بند ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

چین بھی کوئلے کی فراہمی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایل این جی کے سب سے بڑے سپلائر قطر عالمی صارفین کی طلب پوری کرنے سے قاصر ہوگیا، عالمی منڈی میں ایل این جی کی قیمت ریکارڈ کی بلندیوں تک پہنچ گئی ہے۔

صنعتیں چلانے اور گھروں کو گرم رکھنے کے لیے توانائی کے اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے،جس کے لئے لوگ کوئلہ اور تیل بطور ایندھن خرید رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div