Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

گھریلو صارفین کو گیس پر سبسڈی کا امکان

سینٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو سیکریٹری پٹرولیم ڈاکٹر ارشد...
شائع 12 اکتوبر 2021 09:11pm
کاروبار

سینٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو سیکریٹری پٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود نے بتایا ہے کہ مقامی اوردرآمدی گیس کی قیمت ملا کر گیس کی نئی قیمت کا تعین کر لیا گیا ہے گھریلوصارفین کو سبسڈی دیں گے مگرصنعتی صارفین کو اصل قیمت دینا ہوگی ۔

سینٹرعبدالقادرکی زیرصدارت سینٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کو گزشتہ دو سال میں گیس کی قلت اور اس کے سدباب کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو سیکریٹری پٹرولیم نے بتایا کہ آر ایل این جی صرف پاور، کھاد اور سی این جی سیکٹر میں استعمال ہوتی ہے آر ایل این جی کی قیمت 13 ڈالر جبکہ مقامی گیس 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

انھوں نے کہا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو آر ایل این جی فراہم کی جاتی ہے مگر اس کی قیمت کی بعد میں وصولی مشکل ہو جاتی ہے برآمدی شعبے کو گیس فراہمی پر 35 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کر رہے ہیں۔

سیکریٹری پٹرولیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سالوں میں آر ایل این جی کا گردشی قرض 104 ارب روپے ہے، ہم مہنگی آر ایل این جی خرید کر گھریلو صارفین کو فراہم نہیں کر سکتے، ہر سال 30 سے 35 ارب روپے کا گردشی قرض میں جمع کر رہے ہیں اس سال آر ایل این جی فراہم کی تو گردشی قرض میں 90 ارب روپے کا اضافہ ہو گا۔

سیکریٹری پٹرولیم نے بتایا کہ مقامی گیس اور درآمدی ایل این جی کی قیمت ملا کر نئی قیمت کا تعین کر لیا گیا ہے جسکو منظوری کے بعد لاگو کیا جائے گا گھریلو صارفین کو سبسڈی دی جائے گی،

تاہم صنعتی شعبے کو گیس کی اصل قیمت ادا کرنا ہو گی سیکریٹری پٹرولیم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اپنی گیس کا 60 فیصد خود استعمال کرتا ہے موسم سرما میں صوبہ اپنی 90 فیصد پیداوار کا مقامی طور پت استعمال کرتا ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div