Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ایک ہفتے میں22 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

ایک ہفتے میں22 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں ، ٹماٹر ،گھی ...
شائع 15 اکتوبر 2021 06:36pm
کاروبار

ایک ہفتے میں22 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں ،

ٹماٹر ،گھی ، لہسن، چاول، مٹن ،آلو اورگڑمزید مہنگے ہو گئے ، ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔

ہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے گئے، ایک ہفتےمیں0.20 فیصد کا اضافہ ہوا، مجموعی شرح 12.66فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے بتا دیا ایک ہفتے میں22 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جن میں ایل پی جی گھریلوسلنڈرکی قیمت میں43 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا،ٹماٹر11روپے فی کلو،گھی کا اڑھائی کلوکاٹن6روپے 90 پیسے کے دام بڑھے لہسن، چاول، مٹن ،آلو اورگڑبھی مہنگا ہوا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق 10اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جن میں چینی 6روپے 72 پیسے ، زندہ مرغی 4 روپے فی کلو اورانڈے فی درجن 6 روپے تک سستے ہوئے آٹے دال ماش، دال مونگ اورمسوربھی شامل ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 19اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

دوسری جانب مہنگائی کے ستائے عوام کےلئے ایک اور جھٹکا تیار ہے،حکومت نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا،

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی، وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔

کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی، اضافہ بجلی کی قیمت میں اضافہ سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div