Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پر پابندی کا اعلان

وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہرنے کہا ہے کہ بجلی کے بیس ٹیرف میں یکم...
شائع 15 اکتوبر 2021 06:54pm

وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہرنے کہا ہے کہ بجلی کے بیس ٹیرف میں یکم نومبر سے ایک روپے انتالیس پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ مقامی گیس اور درآمدی ایل این جی کے مکس کی نئی قیمت مقرر ہونے تک ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پر پابندی لگا رہے ہیں ۔

وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ توانائی حماد اظہر نے بتایاکہ ماضی کے مہنگے سودوں کی وجہ سے بیس ٹیرف بڑھانا پڑ رہا ہے، بجلی کا ٹیرف ایک روپے انتالیس پیسے بڑھا رہے ہیں۔

حماد اظہرنے کہاکہ ن لیگ کے مہنگے بجلی معاہدوں کے باعث گردشی قرض کا بوجھ عوام اٹھا رہی ہے، گردشی قرض بجلی گھروں کی کیپیسٹی پیمنٹ کی وجہ سے ہے، دوہزارتیرہ میں ایک سو پچاسی ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ تھی جو آٹھ سو ارب روپے تک ہوچکی ہے۔

وفاقی وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ مقامی گیس اوردرآمدی گیس کی قیمت میں تفریق کو ختم کرنے کیلئے دونوں کے ملاپ سے نیا گیس ٹیرف لایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسویونٹ استعمال کرنے والے گھریلوصارفین پرنیا ٹیرف لاگونہیں ہوگا جبکہ انڈسڑی پر بھی اس کا اضافی بوجھ نہیں پڑے گا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div