Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کورونا میں کمی ،ملک بھرمیں ہفتہ وارایک دن کی لازمی بندش ختم

کورونا پھیلاؤ میں کمی کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو...
شائع 15 اکتوبر 2021 07:23pm

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا اجلاس ہوا ہے اور این سی اوسی نےملک بھرمیں ہفتہ وارایک دن کی لازمی بندش ختم کردی

این سی اوسی کے مطابق ان ڈورشادی کی تقریبات میں شرکاکی تعداد300 کردی گئی،جبکہ آؤٹ ڈورشادی میں400کےبجائے500لوگ شرکت کرسکتے۔

این سی اوسی کے مطابق سینمااورمزارات کوبھی مکمل ویکسین شدہ افرادکیلئےکھول دیاگیا۔

تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

کورونا پھیلاؤ میں کمی کے باعث این سی او سی نے سات اکتوبر کو تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت کا فیصلہ کرلیا۔

این سی او سی نے تعلیمی اداروں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کورونا پھیلاؤ میں کمی کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت کا فیصلہ کیا ہے اور 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے.

اسدعمرنے ٹویٹ لکھا کہ تعلیمی اداروں کومعمول کےمطابق کھولنےکافیصلہ کیاہے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ 11اکتوبرسےتعلیمی ادارےمعمول کےمطابق کھل جائیں گے۔

دوسری جانب کورونا کے باعث آج مزید 46 افراد جان سے گئے جبکہ 1,453 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,032 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,255,321ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,453 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 321 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 61 ہزار 869 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار 647 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 1 لاکھ 75 ہزار 212، اسلام آباد میں ایک لاکھ 05ہ زار 930، بلوچستان میں 33 ہزار 026، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 338 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 299 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div