Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سندھ : سی این جی دس روز کیلئے بند کرنے کا اعلان

سندھ میں سی این جی 10 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ سی...
شائع 15 اکتوبر 2021 07:26pm
کاروبار

سندھ میں سی این جی 10 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

سی این جی اسٹیشنز 16 اکتوبر کو صبح 8 بجے بند ہوجائیں گے۔

اسٹیشنز 25 اکتوبر کو رات 8 بجے کھلیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہرنے کہا ہے کہ بجلی کے بیس ٹیرف میں یکم نومبر سے ایک روپے انتالیس پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ مقامی گیس اور درآمدی ایل این جی کے مکس کی نئی قیمت مقرر ہونے تک ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پر پابندی لگا رہے ہیں ۔

وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ توانائی حماد اظہر نے بتایاکہ ماضی کے مہنگے سودوں کی وجہ سے بیس ٹیرف بڑھانا پڑ رہا ہے، بجلی کا ٹیرف ایک روپے انتالیس پیسے بڑھا رہے ہیں۔

حماد اظہرنے کہاکہ ن لیگ کے مہنگے بجلی معاہدوں کے باعث گردشی قرض کا بوجھ عوام اٹھا رہی ہے، گردشی قرض بجلی گھروں کی کیپیسٹی پیمنٹ کی وجہ سے ہے، دوہزارتیرہ میں ایک سو پچاسی ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ تھی جو آٹھ سو ارب روپے تک ہوچکی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div