Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کراچی : چپ تعزیے کے جلوس اختتام پذیر

کراچی میں چپ تعزیے کے جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام...
شائع 15 اکتوبر 2021 10:35pm

کراچی میں چپ تعزیے کے جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوگئے۔

پہلا جلوس نشتر پارک سے بر آمد ہوگیا کھارادر اور رضویہ سوسائٹی سے نکالا جانے والے دوسرا جلوس مارٹن کواٹر پہنچ کر ختم ہوا۔

چپ تعزیہ پہلا جلوس نشتر پارک سے صبح 8 بجے برآمد ہوگیا، جلوس پرانی نمائش، ایم اے جناح روڈ، صدر، تبت سینٹر، عید گاہ، لائٹ ہاس اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادار پہنچا۔

جلوس کے باعث ایم اے جناح روڈ اور نیو ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا، جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسرا جلوس بعد نماز جمعہ قصر مسیب رضویہ سوسائٹی سے برآمد ہوا، جو لسبیلہ چوک، نشتر روڈ سے گزر کر شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن کوارٹز پر اختتام پذیر ہوا۔

شرکا کی حفاظت کیلئے پولیس اور رینجرز کی کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا، شہریوں اور ٹریفک کی رہنمائی کیلئے ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی تعینات تھے ۔