Aaj TV News

BR100 4,519 Increased By ▲ 22 (0.49%)
BR30 18,277 Decreased By ▼ -62 (-0.34%)
KSE100 44,114 Increased By ▲ 178 (0.41%)
KSE30 17,034 Increased By ▲ 95 (0.56%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,283,886 411
DEATHS 28,704 7
Sindh 475,097 Cases
Punjab 442,876 Cases
Balochistan 33,471 Cases
Islamabad 107,601 Cases
KP 179,888 Cases

فیصل آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے جلسے میں شریک مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے ایک نوجوان کو تھپڑ جڑ دیا۔

فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ پنجاب کی لیگی ترجمان عظمیٰ بخاری، ثانیہ عاشق اور دیگر ساتھی بھی ان کی گاڑی میں تھیں، جلسہ گاہ کے وی آئی پی گیٹ سے مریم نواز کو تو اندر جانے دیا گیا تاہم سکیورٹی پر مامور لوگوں نے دیگر خواتین کو وہیں روک لیا۔

اس دوران گاڑی سے نکلتے ہوئے عظمیٰ بخاری کے قریب آنے والے ایک نوجوان کو لیگی رہنما نے غصے میں آکر تھپڑ مارا اور اس کے بازو پر لگا بیج بھی اتار دیا۔

واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک شخص قریب آرہا تھا، اسے منع کیا کہ قریب نہ آؤ وہ باز نہ آیا تو اسے تھپڑ مارا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے فیصل آباد کے تاریخی دھوبی گھاٹ میں جلسہ کیا تھا جس سے مولانا فضل الرحمان سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا تھا۔