Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پنجاب: جشن عید میلاد النبی، ریلیوں اور جلوسوں کا سلسلہ جاری

پنجاب بھر میں جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے ریلیوں اور جلوسوں...
شائع 19 اکتوبر 2021 07:33pm

پنجاب بھر میں جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے ریلیوں اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر شہر قریہ قریہ خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ عاشقان رسول کی جانب سے محافل میلاد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

نبی آخر الزماں کے یوم ولادت کو پنجاب بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہر شہر اور ہر قصبے سے ریلیاں اور جلوس نکالے جارہے ہیں۔

گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، خانیوال، حافظ آباد، راجن پور، بھکر اور اوکاڑہ سے چھوٹی بڑی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ فضائیں درود و سلام سے معطر ہورہی ہیں۔

پھالیہ میں جلوس میں شریک نوجوانوں نے روائتی عربی جنگی لباس زیب تن کیا اور تلواروں کے ذریعے عربی جنگی مشقوں کا نمونہ پیش کیا۔

پنجاب بھر میں ریلی اور جلوس کے ذریعے عاشقان رسول کی جانب سے آقائے دو جہاں سے محبت کا بھرپور اظہار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب قومی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کااختتامی سیشن اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے تقریب سےخطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہروں کی سجاوٹ کرنےوالوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ رسول اللہﷺمدینہ تشریف لائےتووہاں 600مسلمان تھے، کچھ سالوں میں مسلمان پوری دنیا میں پھیل گئے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلام تلوارسےنہیں پھیلا،یہ بڑا فکری انقلاب تھا، اللہ تعالیٰ نےنبی کریمﷺکی سیرت سےسیکھنےکاحکم دیا۔ رسول اللہﷺنےمدینہ منورہ کی ریاست کومثال بنایا، اللہ تعالیٰ نےپاکستان کوبہت نعمتوں سے نوازا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیں عظیم قوم بننےکیلئےمدینہ کےاصول اپنانےہوںگے، رسول اللہﷺنے فرمایا اچھےکواچھا،برے کوبرا کہو، ایمانداری،صداقت،سچائی مسلمانوں کی پہچان تھی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلامی معاشرےکی بنیاد انصاف پر رکھی گئی، طاقتوراورکمزورکیلئےالگ قانون ہونےسےقومیں تباہ ہوئیں، قانون کی بالادستی کےبغیرکوئی قوم عظیم نہیں بن سکتی، ترقی یافتہ ممالک میں کمزوروں کوانصاف فراہم کیاجاتاہے، جہاں طاقت کی حکمرانی ہووہاں جنگل کاقانون ہوتاہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div