Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ن لیگ کا اجلاس، احتجاج کا پروگرام تشکیل

ن لیگ نے بھی حکومت کیخلاف بیس اکتوبر سے سڑکوں پر آنے کا پروگرام...
شائع 19 اکتوبر 2021 08:25pm

ن لیگ نے بھی حکومت کیخلاف بیس اکتوبر سے سڑکوں پر آنے کا پروگرام ترتیب دے دیا۔

شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اعلی سطح کااجلاس ہوا ہے ۔ اجلاس میں ن لیگ نے20 اکتوبر سے احتجاج کاپروگرام تشکیل دےدیا۔

اجلاس میں ریلیوں،جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کوحتمی شکل دیدی اور پارٹی عہدیداروں کو احتجاج کی کال دے دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ن لیگ پہلااحتجاج راولپنڈی میں کرےگی۔

اجلاس میں عہدیداروں کے اشتراک عمل کیلئےمختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں۔

پی ڈی ایم پھر حکومت کیخلاف متحرک

دوسری جانب گزشتہ روز پی ڈی ایم نے 20 اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاج اور ریلیوں کا اعلان کردیا۔

پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو مکمل طور پر مسترد کیا اور کہا کہ نیب آمریت کی باقیات ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے نیب پر اپوزیشن کیخلاف سیاسی انتقام کے طور پر استعمال ہونے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ نیب سے احتساب کی امید نہیں ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے انتخابی اصلاحات کو مسترد کردیا اور کہا کہ حکومت خود دھاندلی کےنتیجے میں آئی ہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان اور ایران کے ساتھ بند بارڈرز کو کھولا جائے کیونکہ سرحد پر عوام متاثر ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے پھر مطالبہ کیا کہ ہم نئے انتخابات چاہتے ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر ان ہاؤس تبدیلی کرنی ہوتی تو پیپلز پارٹی کی بات مان لیتے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div