Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اراکینِ پارلیمان پر 60 روز کے اندر حلف اٹھانے کی پابندی، صدارتی آرڈیننس کے خلاف اپیل دائر

اراکینِ پارلیمان پر 60 روز کے اندر حلف اٹھانے کی پابندی کے صدارتی...
شائع 20 اکتوبر 2021 11:25am
-فائل فوٹو
-فائل فوٹو

اراکینِ پارلیمان پر 60 روز کے اندر حلف اٹھانے کی پابندی کے صدارتی آرڈیننس کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے بطور جماعت صدارتی آرڈیننس کیس میں ہائی کورٹ کے ایک رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی پارلیمنٹ کو دیے گئے جمہوری اختیار کو روکنے کی کوشش ہے۔

دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی انتخابات 2023 اور سینیٹ کے آئندہ انتخابات 2024 میں ہونے ہیں۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے ایک ماہ کے اندر صدارتی آرڈیننس جاری کر دیا گیا، بدنیتی پر مبنی صدارتی آرڈیننس کا مقصد مسلم لیگ (ن) کو ٹارگٹ کرنا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ صدارتی آرڈیننس کو آئین سے متصادم قرار دے، اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اپیل میں وفاق، وزارتِ قانون، الیکشن کمیشن اور سیکرٹری سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

Islamabad HighCourt

Presidential Ordinance

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div