Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

'عمران خان نے جتنے وعدے کئے تھے ان سب سے یوٹرن لیا'

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے جتنے وعدے...
شائع 21 اکتوبر 2021 12:44am

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے جتنے وعدے کئے تھے ان سب سے وعدوں سے یوٹرن لیا،نہ ایک کروڑ نوکریاں ہیں اور نہ ہی پچاس لاکھ گھر دیئے گئے۔الٹا لوگوں کو بے گھر اور بے روز گار کیا جارہا ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے تیمرگرہ میں پریس کلب میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرا کر ان کا جینا حرام کیا ہے، آئے روز پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے حکومت میں آنے کیلئے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے تھے ان سب وعدوں سے انہوں نے یوٹرن لیا اب نہ ایک کروڑ نوکریاں ہیں اور نہ ہی پچاس لاکھ گھر بلکہ الٹا لوگوں کو بے گھر اور بے روز گار کیا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف تو ہمارا وزیر اعظم دنیا کے دیگر ممالک میں صلحوں کیلئے جاررہے ہیں جبکہ دوسری طرف وہ اپنے اداروں کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ واپڈا اپنی چوری کا تمام بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کی نفاذ سے نہ صرف یہاں کے عوام پر اضافی بوجھ پڑجائے گا بلکہ حکومت پاکستان کے ساتھ الحاق کے دوران یہاں کے عوام کے ساتھ جو معاہدہ کیا گیا ہے اس کی خلاف ورزی ہے لہذا ٹیکس کی نفاذ کو 2035 تک موءخر کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جے آئی یوتھ کا دھرنا حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔