Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ساٹھ روز میں منتخب نمائندے کا حلف،انٹراکورٹ اپیل دائر

مسلم لیگ ن نے60 روز میں منتخب نمائندے کا حلف لازمی قرار دینے...
شائع 21 اکتوبر 2021 12:55am

مسلم لیگ ن نے60 روز میں منتخب نمائندے کا حلف لازمی قرار دینے کےآرڈیننس سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس کی عدالت سے جاری فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی ۔

دائر درخواست میں وفاق، وزارت قانون، الیکشن کمیشن اور سیکرٹری سینیٹ کو فریق بناتے ہوئےموقف اختیار کیاگیاکہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، کالعدم قرار دیا جائے، حکومت کو خدشہ تھا وہ پارلیمنٹ میں ایسے قانون پر اتفاق رائے نہیں کروا سکے گی،جلد بازی میں جاری کئے گئے آرڈیننس سے بدنیتی واضح ہے۔

اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ آرڈیننس میں کہا گیا 60 روز میں حلف نہ لینے پر نشست خالی ہو جائے گی،عام انتخابات 2023 میں ہونے ہیں اس وقت اس آرڈیننس کی ضرورت نہیں تھی،درخواست پر فیصلے تک الیکشن کمیشن کو کسی بھی رکن کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے روکا جائے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی عدالت نےاس سے قبل درخواست ناقابل سماعت قرار دی تھی۔