وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں سیاسی سرگرمیاں
وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، عثمان بزدار اور چوہدری سرور نے وزیراعظم کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے ان سے ملاقات کی۔
عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو صوبے کے امور، بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے، آئندہ بلدیاتی نظام اور عوامی ریلیف کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات بارے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مہنگائی کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔
ان کو وزیراعظم عمران خان نے تمام اداروں کو متحرک کرکے عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔
وزیراعظم عمران خان سے گورنر چوہدری محمد سرور نے بھی ملاقات کی اور اپنے دورہ یورپ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کیلئے گورنر پبجاب کے کردار کو سراہا۔ گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران سیاسی اور حکومتی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔