Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

شاہ رخ خان اپنے بیٹے کو سلاخوں کے پیچھ دیکھ کر روپڑے

شاہ رخ خان کا شمار بولی وڈ کے بادشاہ کے طور پر ہوتا ہے لیکن آجکل...
شائع 22 اکتوبر 2021 10:19pm

شاہ رخ خان کا شمار بولی وڈ کے بادشاہ کے طور پر ہوتا ہے لیکن آجکل انکے ستارے گردش میں نظر آرہے ہیں ۔اور وہ اپنے بیٹے آریان کی وجہ سے عدالت اور جیل کے چکر لگارہے ہیں ۔

بولی وڈ میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ جیل میں شاہ رخ خان ملاقات کے دوران اپنے بیٹے آریان خان کو دیکھ کر روپڑے ۔ آریان کو بیس اکتوبر تک آرتھر روڈ جیل میں ہی رکھا گیا تھا اور انکی ضمانت کی درخواست عدالت نے مسترد کردی تھی اور اس کیس کو بمبئی کورٹ منتقل کرنے کے احکامات دیئے تھے۔

اب آریان کی چھبیس اکتوبر درخواست ضمانت کی سماعت ممبئی کورٹ میں ہوگی۔

تاہم آرتھر جیل میں کنگ خان نے اپنے بیٹے آریان سے ملاقات کی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور روپڑے ۔

رپورٹ کے مطابق آریان نے کنگ خان سے بات کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ وہ معافی چاہتے ہیں تو جواب میں جذباتی لہجے میں شاہ رخ کاکہنا تھا کہ وہ ان پر یقین رکھتے ہیں ، تاہم آنکھوں میں آنسو کیساتھ پھر شاہ رخ نے آریان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے کچھ کھایا تاہم نہ کاجواب ملنے کے بعد شاہ رخ خان نے جیل حکام سے پوچھا کہ کیا کچھ آریان کو کھانے کیلئے دیا جاسکتا ہے تو حکام کا کہنا تھا کہ عدالت کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں دیا جاسکتا۔

اس سے قبل ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کنگ خان کی اہلیہ گوری کو روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ اور وہ اپنے بیٹے آریان کی درخواست ضمانت کورٹ میں مسترد ہونے کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھے ہوئے رورہی تھیں۔

آریان کی درخواست ضمانت مسترد

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیس اکتوبر کو شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے ۔اور اب اسکی وجہ بھی منظرعام پر آئی ہے ، خصوصی عدالت نے کہا تھا کہ آریان اس بات سے آگاہ تھے کہ انکے ساتھ سفر کرنے والے دوستوں کے پاس منشیات ہے۔

آریان خان کے دوست ارباز مرچنٹ سے مبینہ طور پر چھ گرام چرس پکڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ آریان سے کوئی منشیات نہیں ملیں۔

ذیل میں آپ اس کروز کی ویڈیو بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں جہاں پر سے آریان کو حراست میں لیا گیا تھا اور جہاں پر یہ پارٹی جاری تھی ۔

Source: box office worldwide