گیس کا پریشر گھروں میں کم، کھانا بنانے میں پریشانی

سی این جی سیکٹر اور غیربرآمدی صنعتوں کو گیس فراہمی بند ہونے کے...
شائع 23 اکتوبر 2021 12:47am

سی این جی سیکٹر اور غیربرآمدی صنعتوں کو گیس فراہمی بند ہونے کے بعد اب گیس کے گھریلو صارفین بھی رُلنا شروع ہوگئے۔

مختلف علاقوں میں کئی کئی روز گیس کا پریشر نہ ہونے سے گھروں میں کھانا پکانا مشکل ہوگیا، ہوٹل سے کھانا خریدنا جیب پر بھاری پڑ رہا ہے۔

گھروں میں گیس نہ ہونے سے جہاں علاقہ مکین پریشان ہیں،وہیں ہوٹل مالکان کے مزے آئے ہوئے ہیں۔

پاک کالونی ہو یا سلطان آبادمختلف علاقوں کے رہائشیوں کو گیس پریشر نہ ہونےسے اسی صورتحال کا سامنا ہے۔

ادھر سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ پچیس اکتوبر سے گیس فراہمی معمول کے مطابق ہوجائے گی۔