Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'حکومت نے ملک کے زرعی شعبے کو ترقی دینے پر خصوصی توجہ دی ہے'

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کہتے ہیں حکومت نے...
شائع 23 اکتوبر 2021 07:42pm

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کہتے ہیں حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کے زرعی شعبے کو ترقی دینے پر خصوصی توجہ دی ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کےمعاون خصوصی برائےاطلاعات حسن خاور کےہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہ صرف زراعت کو ترقی دینے بلکہ بر آمدات بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز کی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے گنے کی پیداوار میں 25 فیصد،چاول 18 فیصد جبکہ کپاس کی پیداوار میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا ملک کے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں اور ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔

فرخ حبیب نے کہا وزیراعظم عمران خان جلد ایک 'فوڈ سپورٹ' پروگرام کا اجراء کریں گے جس کے تحت رعایتی نرخوں پر راشن فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہیلتھ کارڈ خیبرپختونخوا کی پوری آبادی کو فراہم کئے گئے ہیں اور پنجاب کے عوام کو بھی جلد ہیلتھ کارڈ کی یہ سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

ریڈیو پاکستان

Farrukh Habib

State Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div