Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

انتظار قتل کیس، دو ملزمان کو سزائے موت

انتظار قتل کیس میں عدالت نے 2 ملزمان کو سزائے موت سنادی۔جبکہ 3...
شائع 25 اکتوبر 2021 07:24pm

انتظار قتل کیس میں عدالت نے 2 ملزمان کو سزائے موت سنادی۔جبکہ 3 انسپیکٹر سمیت 6 اہلکاروں کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے انتظار قتل کیس کا فیصلہ سنادیااور عدالت نے نامزد ملزمان کو سزا سنا دی۔

فیصلے میں بلال رشید اور دانیال کو سزائے موت سنادی گئی اور 3 انسپیکٹر سمیت 6 اہلکاروں کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

عمر قید کے ساتھ 2،2 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے،ملزموں میں طارق رحیم،اظہر احسن ،طارق رحیم اور دیگر شامل ہیں۔

درخشان تھانے کی حدود میں واقعہ 13 جنوری 2018 کو رونما ہوا تھا،اور19 سالہ نوجوان انتظار کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div