عیدین کا چاند، ضلعی سطح پر کمیٹیوں کی تجویز
عیدین کا ملک بھر میں ایک ہی روز چاند دیکھنے کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے مرکزی، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کی طرح اضلاع کی سطح پر بھی کمیٹیاں بنانے کی تجویز دیدی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کی صدارت میں اجلاس ہوا ، اجلاس میں چاند کی رویت کے معاملہ پر بحث ہوئی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے بتایا کہ مفتی شہاب الدین کے ساتھ متعدد بار مذاکرات ہوئے لیکن سب بے نتیجہ رہا۔
اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ روزہ اور عید کیوں نہیں کرتے جس پر وزیر مذہبی امور نے بتایا یہ مسالک کے تنازعات کا شکار ہے جس پر کمیٹی مدد کرسکتی ہے تو ضرور کرے۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ دور دراز اضلاع میں بھی چاند کی رویت کا انتظام کیا جانا چاہے، قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس تک قابل عمل تجاویز پر وزارت مذہبی امور کی تحریری سفارشات مانگ لی ہیں۔
Comments are closed on this story.