Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پولیس اور ٹی ایل پی کارکنان میں تصادم، 4 پولیس اہلکار شہید

گجرانوالا ڈسٹرکٹ میں سڑھوکے کے قریب قانون نافذ کرنے والےادارے...
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2021 08:45pm
بدھ کو تحریکِ لبیک پاکستان کے کارکنان پولیس کی گاڑی پر قبضے کے بعد جشن مناتے ہوئے۔ AP
بدھ کو تحریکِ لبیک پاکستان کے کارکنان پولیس کی گاڑی پر قبضے کے بعد جشن مناتے ہوئے۔ AP

گجرانوالا ڈسٹرکٹ میں سڑھوکے کے قریب قانون نافذ کرنے والےادارے کے اہلکاوں اور کالعدم تحریکِ لبیک کے ہزاروں کارکنان کے درمیان ہونے والے تصادم میں کم از کم چار پولیس اہلکار شہید جبکہ 250 سے زائد افراد زخمی ہوگئے.

بدھ کے روز پیش آنے والے واقعے کے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ٹی ایل پی کارکنان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے سبب چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ پرتشدد واقع میں 253 افراد زخمی ہوئے.

انہوں نے مزید کہا تشدد میں شامل افراد کےخلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا.

ڈان نیوز کے مطابق اس سے قبل ترجمان پنجاب پولیس نایاب حیدر نے ایک پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کی تھی جن کی شناخت اے ایس آئی قصور محمد اکبر کے نام سے ہوئی.

بعد ازاں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تشدد میں تین پولیس اہلکار شہید جبکہ 70 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے آٹھ کی حالت نازک ہے.

پنجاب پولیس کی ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ ٹی ایل پی کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کےلئے ایس ایم جی، اے کے 47 اور پسٹلز کا استعمال کیا.

رائٹرز کے مطابق ٹی ایل پی نے دعویٰ کیا کہ ان کے کئی کارکنان زخمی ہوئے ہیں یا جان سے گئے ہیں.

ٹی ایل پی کی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں جماعت کے رہنماء سید سرور شاہ سیفی نے کہا "شیخ ریشد نے کل غلط بیانی کی کہ معاملات حل ہوچکے ہیں.انہوں نے آٹھ بجے (ہم سے) ہونے والے رابطے کے متعلق بھی جھوٹ کہا.تب سے اب تک کسی حکومتی عہدے دار بشمول شیخ رشید کے (ہم سے) رابطہ نہیں کیا ہے.

Sheikh Rasheed

Usman Buzdar

protest

TLP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div