Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ضمانت کے باوجود آریان کی رہائی تاحال نہ ہوسکی

کنگ خان کو بالاآخر سکھ کا سانس مل گیا ہے کیونکہ انکے بیٹے آریان...
شائع 29 اکتوبر 2021 10:26pm

کنگ خان کو بالاآخر سکھ کا سانس مل گیا ہے کیونکہ انکے بیٹے آریان کی منشیات کیس میں ضمانت ہوچکی ہے تاہم اب بھی ان کو رہائی نہیں ملی ہے اور کہا جارہا ہے کہ ابھی ایک یا دوروز انکو مزید جیل میں گزارنے پڑسکتے ہیں ۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق آریان کی ضمانت کے عدالتی احکامات باضابطہ طور آج جاری ہونے کا امکان ہے جس کے بعد انکے وکلاء کی ٹیم جیل حکام سے آریان کی رہائی کیلئے رابطہ کرسکتی ہے ۔

آریان کو تین اکتوبر کو ایک کروزشپ پر بھارتی انسداد منشیات کے ادارے این سی بی نے چھاپہ مارکر حراست میں لیا تھا ۔ اور آریان آٹھ اکتوبر سے آرتھر روڈ جیل میں بند ہیں ۔

اس سے پہلے آریان کی دو مرتبہ اس کیس میں ضمانت مسترد ہوچکی ہے ۔ جبکہ آریان کا کیس بھی بمبئی ہائیکورٹ منتقل کردیا گیا تھا جہاں پر اب انکی ضمانت منظور ہوئی ہے ۔

آریان کیساتھ دیگر گرفتار ہونے والے دوست ارباز مرچنٹ اور منمن دھامیچا کی بھی ضمانت منظور ہوگئی ہے ۔ ضمانت کی درخوست کی سماعت کے موقعے پر آریان کے وکیل مکل روہتجی نے موقف اپنایا تھا کہ نہ تو آریان سے منشیات برآمد ہوئی ہے اور آریان کی گرفتاری کی وجوہات بھی غیر واضح ہیں۔

اس موقعے پر این سی بی کا کہنا تھا کہ آریان بھی اس سازش کا حصہ ہے اور اسکی واٹس ایپ چیٹ سے منشیات کے معاملے سے منسلک ہونا ظاہر ہوتا ہے ۔

تاہم عدالت نے دلائل سننے کے بعد آریان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

کروز شپ ڈرگ کیس کا پس منظر

بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں آریان خان کی اپنی آنے والی فلم کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ منشیات کے حوالے سے کی جانے والی واٹس ایپ چیٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ چیٹ سے ظاہر ہو رہا تھا کہ آریان خان اور اداکارہ کے درمیان منشیات کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی۔

این سی بی کی جانب سے کروز پارٹی منشیات کیس میں اب تک 18 مرد اور 2 خواتین سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کو دیگر قیدیوں سے الگ بیرکوں میں رکھا گیا ہے۔

Source: NDTV

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div