کراچی : ملک میں مہنگائی کی لہر کیخلاف پی پی کا مظاہرہ

پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 6 مقامات...
شائع 29 اکتوبر 2021 10:30pm

پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 6 مقامات مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کی بے ساکھیوں پر کھڑی ہے، جیالوں نے چور، ڈاکو اور لیٹروں کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا ہے، کٹھ پتلی حکومت اور مہنگائی کے خلاف عوام کو پیپلز پارٹی کےساتھ جڑنا ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے کارکنان مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے،اور شہر میں 6 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے، صدر ریگل چوک، لیاقت آباد 10 نمبر، آلاصف اسکوائر سہراب گوٹھ، باچا خان چوک بنارس چورنگی، سنگر چورنگی کورنگی اور ملیر پریس کلب پر خواتین کارکنان بھی مردوں کے شانا بشانہ تھیں۔

سینٹر رضا ربانی اور شیری رحمان نے ریگل چوک پر مظاہرے کی قیادت کی۔مظاہرے سے شیری رحمن بولیں حکومت آئی ایم ایف کی بے ساکھیوں پر کھڑی ہے، لیکن اب زیادہ دیر تک کھڑی نہیں رہے گی۔

پی پی رہنما رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے بھی کراچی سے ایوب خان کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تھا، بلاول بھی کراچی سے ہی علم بغاوت بلند کررہا ہے۔

باچا خان چوک پر مظاہرین سے ایڈمسنٹریٹر مرتضٰی وہاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے وعدے کرنے والی نیازی سرکار نے عوام کا بر حال کردیا ہے۔

لیاقت آباد میں صوبائی وزیر شہلا رضا نے اور بنارس چورنگی پر رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے مظاہروں کی قیادت کی۔

شہر میں کئی اہم شاہراہوں پر مظاہروں کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔