کالعدم تنظیم کیخلاف سخت ایکشن کی تیاری،رینجرز کی نفری تعینات
کالعدم تنظیم کے خلاف انتظامیہ سخت ایکشن کیلئےتیار ہوگئی،چناب ٹول پلازہ پر رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
رینجرزنےچناب ٹول پلازہ سے500میٹرپہلےریڈلائن کھینچ دی،جبکہ علاقے میں رینجرز کی جانب سے بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔
بینرز پر تحریر ہے کہ لائن کوعبورکرنےوالےخود ذمہ دار ہونگے،رینجرزشرپسندوں کوگولی مارنےکااختیاررکھتی ہے،
حکام کا کہنا ہے کہ کارکنوں کومنتشرکرنےکی ہرممکن کوشش کی جائیگی۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم کا 8روز قبل لاہور سے شروع ہونے والا مارچ آج صبح گوجرانوالہ سے وزیرآباد کی طرف روانہ ہو گیا، راستوں کی بندش کے باعث گوجرانوالہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت پیدا ہوگئی، مارچ کے باعث سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بھی آج بند ہیں جبکہ چناب اور جہلم پل پر پولیس اوررینجرز کی بڑی نفری موجود ہے۔
کالعدم تنظیم کا لاہور سے اسلام آباد روانہ ہونے والےمارچ کے شرکا ءنے رات گوجرانولہ میں گزاری ،اطلاعات کے مطابق مارچ کے شرکا ءوزیرآباد کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔
گوجرانولہ سے جہلم تک کا لاہور اور اسلام آباد سے رابطہ آٹھویں روز بھی منقطع ہے،راستوں کی بندش کے باعث گوجرانوالہ اوروزیرآباد سمیت دیگر ملحق شہروں میں پیٹرول اور اشیائے خورونوش کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔
مارچ کے باعث جی ٹی روڈ اور دیگر راستے بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ،شہریوں کاکہنا ہےکہ راستے بند رہے تو مشکلات بحران میں بدل جائیں گی۔
کالعدم جماعت کے لانگ مارچ کےباعث شہر بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بھی آج بند ہیں۔
مارچ کو روکنے کیلئے دریائے چناب اور دریائے جہلم پل پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں، چناب اور جہلم پل پر پولیس اوررینجرز کی بڑی نفری موجود ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے جی ٹی روڈ پر خندقیں بھی کھودی گئی ہیں۔
مطالبات کی منظوری کیلئے کالعدم تنظیم کااسلام آباد کی جانب مارچ گزشتہ روزکامونکی سے روانہ ہوکر گوجرانوالہ پہنچا تھا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔