سندھ ہائیکورٹ:لاپتہ افراد کا کیس، مقدمہ درج کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی...
شائع 02 نومبر 2021 12:23am
File Photo
File Photo

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی اورعدالت نے لاپتا شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کہاں ہیں لاپتا افراد؟ اب تک کہاں کہاں تلاش کیا؟ لاپتا شہری ظفر حسن کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیوں نہیں کیا؟

اس پر پولیس کاکہناتھا کہ لاپتا شہری کے اہلخانہ نے رابطہ نہیں کیا، عدالت نے لاپتا شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت پر مقدمہ درج کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

عدالت نے شہری سید ذوالفقار اور دیگر کی گمشدگی سے متعلق رپورٹس بھی طلب کرلیں۔

عدالت نے تھانہ نیوٹاون پولیس اور دیگر کو لاپتا شہریوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا۔