سندھ ہائیکورٹ: پولیس حکام کی جائیداد کی چھان بین پر کیس کی سماعت
ایف آئی اے سے پولیس کے اعلی حکام کے بینک اکاوئنٹس اور جائیداد کی چھان بین سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ایف آئی اے اور دیگر فریقین سے تفصیلات طلب کرلیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے اور دیگر فریقین سے تفصیلات طلب کرلیں۔
سماعت کے موقع پر عدالتی حکم پر ڈی آئی جی اسپیشل برانچ پیش ہوئے۔
پیشی پر ان کاکہناتھا کہ آئی جی سندھ نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے،پولیس پارٹی دوسرے علاقوں میں بھی کارروائی کرسکے گے،ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔
درخواست گزار کاکہناتھا کہ پولیس کے اعلی افسران اور انکے ماتحت افسران گٹکے اور منشیات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں،پولیس کے ایس ایچ اوز ڈی ایس پیز گٹکا مافیا کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہیں،ایس ایس پی مٹیاری آصف بھگیو نے ڈرگس مافیا سے پندرہ لاکھ روپے لئے تھے۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ ایس ایس پی نے مٹیاری میں ڈرگ مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کے پیسے لئے،ایس ایس پی مٹیاری کی ویڈیو بھی نجی چینل پر نشر ہوئی ہے جو پولیس کے ملوث ہونے کا ثبوت ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔